تمیم اقبال کی پشاور زلمی میں واپسی ،ْ بنگلہ دیشی کھلاڑی کا خوشی کا اظہار

pic05

دبئی (قدرت روزنامہ16فروری2017)بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی میں ایک بار پھر شامل ہوگئے.پشاور زلمی کی جانب سے ان کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ویڈیو پیغام میں تمیم اقبال نے مجھے دوبارہ دبئی آکر اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرکے خوشی ہورہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اب تک ایونٹ کے تمام میچز میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں بھی ٹیم کے آئندہ میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈال پائوں گا. واضح رہے بھارت کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے باعث تمیم اقبال نے تاخیر سے اپنی پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کو جوائن کیا. وہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکوار کرنے والے کھلاڑی تھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top