میئر کراچی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل شہر قائد میں کروانیکی پیش کش کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ16فروری2017) میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیشکش کردی ہے .میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بہتر سمجھے تو پی ایس ایل کا فائنل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں کروائے ، میں اس سلسلے میں انتظامی اور سکیورٹی کے تمام تر معاملات کی ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیا ر ہوں .
یاد رہے کہ پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم 13فروری کو لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں سینئر پولیس افسران سمیت13افراد کی ہلاکت کے بعد فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیاہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top