اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

16

(قدرت روزنامہ15-فروری2017) اسلام آباد کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پرجوش انداز میں ہوالیکن بلے باز ڈوین  سمتھ  10رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے جبکہ بریڈ ہیڈن صرف 6 رنز بنا سکے اورمحمد نواز کی گیند پر  آوٹ ہوگئے .کپتان مصباح الحق بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 10 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے.
بلے باز شین واٹسن نے 36 رنز بنائے اور پریرا کی گیند پرحسن خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئےجبکہ آصف علی صرف 1 رن بنا سکے اور پویلیئن لوٹ گئے. قبل ازیں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا لیکن اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور احمد شہزاد صرف 26رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے.دوسرے بلے باز پیٹر سن  اپنا کھیل دکھانے آئے تو پہلی ہی گیند پر محمد سمیع کا شکار بن گئے اور بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئے جبکہ روسوو نے 7 رنز بنائے اور شین واٹسن کی گیند پر رومن رئیس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 12رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے.بلے باز اسد شفیق نے 45 رنز بنائے اور وہ بھی شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے.بلے باز پریرانے 27 رنز بنائے اور رن آوٹ ہوگئے.اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شین واٹسن اور محمد سمیع نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ رومن رئیس ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے. واضح رہے کہ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں  آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا. اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک 2 میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کر سکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top