پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم کی جانب سے کسی بھی قیمت پر پاکستان آنے کا اعلان

n3

دبئی (قدرت روزنامہ15فروری2017) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم کی جانب سے کسی بھی قیمت پر پاکستان آنے کے اعلان کا بیان سوشل میڈیا پر زور و شور سے گردش کر رہا ہے اور ٹوئٹر صارفین بھی اس پر بہت خوش ہیں کہ مال روڈ پر دھماکے کے باوجود بھی میکالم لاہور آنے کو تیار ہیں.

 معاملے کی تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ جس اکاﺅنٹ سے برینڈن میکالم کا بیان جاری کیا گیا ہے وہ ان کے نام سے تو بنایا گیا ہے لیکن درحقیقت ناصرف یہ اکاﺅنٹ جعلی ہے بلکہ ٹوئٹر پر ان کے نام سے بنائے گئے تمام اکاﺅنٹ ہی اصلی نہیں ہیں.
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ٹوئٹر صارفین نے بھی اس بیان کو شیئر کرنا شروع کر دیا جس کے باعث یہ تاثر ابھرنے لگا کہ میکالم نے ہی یہ اعلان کیا ہے جو سراسر غلط ہے.
سوشل میڈیا پر یہ بیان سامنے آنے کے بعد خود برینڈن میکالم، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور لاہو رقلندرز کی انتظامیہ نے بھی اس معاملے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے. ابتدائی طور پر یہ تو طے ہے کہ میکالم سے منسوب کیا جانے والا بیان ایک جعلی اکاﺅنٹ سے جاری کیا گیا ہے جس کے باعث اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top