شرجیل خان اور فکسر کے درمیان طے ہونیوالے اشاروں کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں

34

 
لاہور(قدرت روزنامہ15-فروری-2017)نجی ٹی وی چینل  نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کیخلاف عالمی ساز ش کی گئی جس کا آغاز ستمبر 2015 میں اس وقت ہو ا جب بکی یوسف کو باقاعدہ طور پر برطانیہ بھیج کر اسکی قومی کرکٹر ناصر جمشید سے دوستی کروائی گئی اور جب پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ پر گئی تو وہاں ناصر جمشید نے ناصرف یوسف کی شرجیل خان سے ملاقاتیں کروائیں بلکہ انہیں شاپنگ کیساتھ ساتھ نقد رقم بھی دی گئی  اور اب شرجیل خان اور فکسر کے درمیان طے ہونیوالے اشاروں کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں . دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کیساتھ‘ میں میزبان نے بتایاکہ شرجیل خان نے اپنے آقاؤں سے طے کیا تھا کہ وہ پہلے دو بار بلے کو مخصوص انداز میں ہلائیں گے اور اس کے فوراً بعد دو ڈاٹ بالز کھیلیں گے اور یہی کچھ انہوں نے کیا جبکہ سپورٹس رپورٹر نے بتایا کہ زرد رنگ کی گرپ یوسف نے شرجیل کو دی تھی اور جس میچ میں وہ یہ گر پ استعمال کرتے بکیز کو واضح ہو جا تا کہ آج شرجیل اپنے وعدے پورے کرینگے ،انہوں نے کہا سپرلیگ 2 کے افتتاحی میچ میں شرجیل نے دو ڈاٹ بالز کھیل کر بلا ہوا میں بلند کرکے اپنا وعدہ پورا کرنے کا اشارہ دیا جبکہ خالد لطیف نے بھی وعدہ کر لیا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں حتمی الیون میں ہی شامل نہ کیا ،انہوں نے کہا دو ڈاٹ بالز کھیلنے کے 5لاکھ روپے ملے اور اگر وہ ڈیل کے مطابق پورا ایونٹ کھیل جاتے تو کروڑوں ملتے ،انہوں نے کہا بورڈ کے پاس دونوں کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا ہے ان کیخلاف آئندہ 48گھنٹوں میں چارج شیٹ پیش کی جائے گی.
بکی یوسف کا تعلق سٹے بازوں کے بین الاقوامی گروہ سے ہے جبکہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے بتایا ہے کہ ناصر جمشید نے انہیں لندن سے فون کرکے یوسف سے ملنے کا کہاتھا لیکن یوسف آئی سی سی کی فہرست میں بلیک لسٹ تھااور آئی سی سی حکام کافی ہفتوں سے اس کا پیچھا کر رہے تھے جنہوں نے ان ملاقاتوں کی اطلاع فوراً پی سی بی کو دی اور فکسنگ بے نقاب ہوگئی.انہوں نے کہا یہ یقینی طور پر ایک بین الاقوامی سازش ہے کیونکہ پی ایس ایل کامیاب ہو رہی تھی ،انہوں نے کہا شرجیل اور خالد لطیف نے اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے یوسف سے ڈیل کرلی تھی جبکہ شرجیل نے تو پہلے میچ میں وعدہ بھی نبھا دیا . پروگرام میں اظہر جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل کیخلاف پلان لندن میں بنا یا گیا تھا اور اس مقصد کیلئے گزشتہ سال ستمبر میں بکی یوسف کو یہاں بھیجا گیا جس نے ناصر جمشید سے دوستی کرکے تمام معاملات طے کئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کا ایک وفد جلد برطانیہ پہنچ کر ناصر جمشید سے تفتیش کرے گا.انہوں نے بتایاکہ برطانیہ میں بھارتی بکیوں کا بہت اثرو رسوخ ہے اور ایک منصوبہ کے تحت پی ایس ایل کو داغدار کیا گیا. میزبان کامران خان نے کہاپاکستان کرکٹ کو خطرہ دہشتگردوں سے نہیں بلکہ فکسنگ سے ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف تو پکڑے گئے باقی چھپے ہوئے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top