چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

27

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14-فروری-2017)چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،ملک کوبد نام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیاجائے،درخواست کا متن.تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی اورچیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کیخلاف درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ،درخواست کی سماعت آج بروز بدھ کو ہوگی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ سیکنڈل سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی.

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک کو بدنام کرنیوالوں کو فوری برطرف کیا جائے،پٹیشن میں پی سی بی کی جانب سے سرفراز نواز کی روکی جانیوالی پنشن کو بھی حصہ بنایا گیا. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top