اگر شائقین کرکٹ اور لاہور کے شہری غیر ملکی کھلاڑیو ں کے بغیر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں

09

دبئی (قدرت روزنامہ14فروری 2017)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر شائقین کرکٹ اور لاہور کے شہری غیر ملکی کھلاڑیو ں کے بغیر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں توپی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں ہو جائے گا.انہوں نے کہا کہ دھما کے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن اگر پاکستانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں چاہتے ہیں تو پھر یہ میچ ہر صورت میں لاہور میں ہو گا .

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے فائنل میچ کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے .دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے باوجود پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی .ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم لاہور اسی صورت میں جائیں گے جب فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن اس بات کی یقین دہانی کرائی گی کہ لاہور محفوظ جگہ ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top