پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن پر محمد عرفان کو تحقیقات کا سامنا

n9

لاہور (قدرت روزنامہ13فروری2017) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن پر محمد عرفان کو تحقیقات کا سامنا ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی مشتبہ شخص کے بارے میں اطلاع نہ دینے پر کی جا رہی ہے.

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے واضح کیا کہ محمد عرفان اب بھی زیر تفتیش ہیں اور انہیں کلیئر قرار نہیں دیا گیا ہے جبکہ ایک سے دو روز میں انہیں شوکاز بھی جاری کیا جا سکتا ہے.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہونے پر 2 کھلاڑیوں کو فوری معطل کیا گیا جبکہ شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کو کلیئر کیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ ایسے لڑکوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی تو مشتبہ افراد سے متعلق معلومات نہیں دیں گے.
 نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے خلاف بھی اسی وجہ سے کارروائی کی جا رہی ہے کہ انہوں نے مشتبہ شخص کے بارے میں پی سی بی حکام کو اطلاع نہیں دی اور سٹے بازوں کی پیشکش سے متعلق نہیں بتایا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top