اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کی جگہ آصف اور سلمان بٹ کو سکواڈ میں شامل کرنے کی تردید کردی

دبئی (قدرت روزنامہ13فروری2017) پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے بکیوں کے رابطوں پر اسلام آباد یونائٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے وطن واپس بھیج دیاگیا جس کے بعد یہ افواہیں زور پکڑگئیں کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر نے ایسی تمام خبروں اور سوشل میڈیا چلنے والی افواہوں کی تردید کردی . ڈان نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد حال ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شرجیل اور خالد کی جگہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل کرلیاگیا، لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے اور فرنچائز کے منیجر ریحان الحق نے کہا ہے کہ عامر اور سلمان بٹ کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے حوالے سے تمام افوہیں بے بنیاد ہیں.

یاد رہے کہ 2010 کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر محمد عامر، محمد آصف اور اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی،تینوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا 2015 میں خاتمہ ہو گیا تھا اور محمد عامر کی گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی جبکہ بقیہ دونوں کرکٹرز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کسی موقع کی تلاش میں ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top