عمر اکمل نے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی ”انڈے“بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی(قدرت روزنامہ12فروری2017) قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے . 26سالہ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہورقلندرز کے لیے کھیلتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے پشاور زلمی کیخلاف حسن علی کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے تو اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ ”انڈے“لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.
عمراکمل اب تک 24بار بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو چکے ہیں. اس سے قبل یہ ریکارڈ ہرشل گبز،تلکارتنے دلشان اور ڈووین سمتھ کے پاس تھا جنہوں نے23،23انڈے لے رکھے ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top