کرپشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز

dean-

دبئی (قدرت روزنامہ12فروری2017) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں کپتان مصباح الحق نے حوصلہ دیا ، کرپشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں . لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈین جونز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دن ان کی ٹیم کے لیے انتہائی سخت گزرے ، کپتان مصباح الحق نے فکسنگ سکینڈل کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی .

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نے کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھنڈے مزاج کے کھلاڑی ہیں اور کم ہی لوگ ان کی بذلہ سنجی اور مذاق کی عادت دیکھ پاتے ہیں . ڈین جونز نے کرپشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات کو بھی سراہا . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے کھیل کو شفاف رکھنے کے لیے جو کوشش کی وہ انتہائی موثر ثابت ہوئی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top