پاکستان سپر لیگ کو داغدار کرنے والا بے نقاب

کراچی(قدرت روزنامہ12فروری2017)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو داغدار کرنے والا شخص بے نقاب ہو گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق یوسف نامی اس بکی کا تعلق لاہور سے ہے اور یہ ایک این جی او کیلئے بھی کام کرتا ہے جبکہ بکی یوسف انٹرنیشنل بیٹنگ نیٹ ورک کا اہم رکن ہے.
اطلاعات ہیں کہ یہ شخص انڈین سٹہ نیٹ ورک میں بھی کام کرتا ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق یوسف نے خالد لطیف اور شرجیل خان سے شیخ زید روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا جہاں دونوں کھلاڑیوں کا بھارتی شہری بکی این جی سے تعارف کروایا گیا جوبکیز کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے رابطہ رکھتا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق یوسف کے پاکستان سمیت دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں. یاد رہے کہ یوسف مبینہ طور پر وہی شخص ہے جس کے ساتھ شرجیل خان اور خالد لطیف کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن لیا .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top