’’لعنت ہو ایسے پیسے پر اور پلیئرز پر‘‘ ماضی کے معروف پاکستانی بلے باز جاوید میانداد پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل پر پھٹ پڑے

javed-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ12فروری2017)’’لعنت ہو ایسے پیسے پر اور پلیئرز پر‘‘ ماضی کے معروف پاکستانی بلے باز جاوید میانداد پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل پر پھٹ پڑے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی سنا ڈالی.تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں معروف پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل پر

پوچھے گئے سوال پر ملوث کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں عبادت میں شب و روز گزارنے کا مشورہ دے دیا ہے.

جاوید میانداد نے کہا کہ پوری قوم اور پلیئرز کے گھر والے مصلے پر بیٹھے ان کی فتح کیلئے دعا کر رہے ہوتے ہیں اور اگر یہ بک جائیں تو ’’لعنت ہو ایسے پیسے اور ایسے پلیئرز پر‘‘.ہمارے ملک کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے لوگ مال سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال ہے تو سب کچھ تباہ ہو جانا چاہئے، ایسے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں .فکسنگ سکینڈل منظر عام پر آنے پر جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے انہوں نے ملوث کھلاڑیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اپنے ضمیر ، گھر والوں، بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کر حرام کما رہے ہوتے ہیں اور حرام کا نتیجہ بھی حرام ہوتا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پی سی بی کو کرکٹ سے متعلق اپنی سٹرکچر بک دی مگر انہوں نے ان سنی کر دی ، جاوید میانداد نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ اب آپ کی عمر اللہ اللہ کرنے کی ہے اور آپ پی سی بی میں گھسے ہوئے ہیں جان چھوڑ دیں‘‘.ریجنل کرکٹ میں سب ’’اٹھائی گیرے‘‘بیٹھے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top