شوکت خانم میں زیر علاج کینسر سے متاثرہ بچوں نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی حمایت کر دی

دبئی (قدرت روزنامہ11فروری2017) شوکت خانم میں زیر علاج کینسر سے متاثرہ بچوں نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی حمایت کر دی ہے.
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لئے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیر علاج کچھ بچوں کو دبئی لے جایا گیا ہے.
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دلچسپ اور سنسنی خیز میچز سے لطف اندواز بچوں کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر آیا ہے. بچوں کی جانب سے پشاور زلمی کیلئے بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی ہی فتحیاب ہوگی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top