کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،آر آر روسوو نے76رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ چل سکی ،احمد شہزاد اور اسد شفیق صرف 11،11رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے.
بلے باز  پیٹر سن بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر نہ دکھا سکے اور بغیر کوئی سکور کیے  پویلیئن لوٹ گئے.بلے باز روسوواور سرفراز احمد کی جارحانہ پارٹنر شپ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے میں آسانی ہوئی .روسوو نے76رنز جبکہ سرفراز احمد نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.کراچی کنگز کی جانب سے تینوں وکٹیں سہیل خان نے حاصل کیں.
قبل ازیں  کراچی کنگز  کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو پہلے بلے باز شاہ زیب حسن زیادہ سکور نہ کر سکے اور صرف 19 رنز بنا کر بی ملز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ  آوٹ ہو گئے .کرس گیل  صرف 10 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے جبکہ تیسرے بلے باز سنگاکارا نے 25 رنز بنائے اور پریرا کی گیند پر حسن خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے. پولارڈ بھی اپنی بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 14 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے ،شعیب ملک بھی زیادہ سکور نہ کر سکے اور صرف 15 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.بلے باز  بابر اعظم نے 50 رنز کی شانداد اننگز کھیلی اور رن آوٹ ہوگئے.بوپارا نے 16 رنز بنائے اور ملز کی گیند پر زوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے .سہیل خان نے صرف 2 رنز بنائے اور رن آوٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پریرا نے 3،ٹی ایس ملز نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top