پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ11فروری2017) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف ہواہے اور اس سلسلے میں دبئی میں ڈانس کلب چلانے والے بھارتیوں کی مدد بھی لی گئی ، ان حسینائوں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹھہرایاگیاتاکہ موقع ملتے ہی کھلاڑیوں سے رابطہ بڑھایاجاسکے.
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حسینائوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں سے کرکٹ فین بن کر ملیں اور سیلفیاں بنانے کے بہانے انہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کریں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانے کی بھی کوشش کریں جن سے سیکنڈل کا عنصر نکلے.
یہ بھی معلوم ہوا کہ پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے معروف بکیج بھی امارات پہنچ چکے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top