پاکستان میں کرکٹ کی واپسی تاریخی موقع ہوگا ‘پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگار کا را نے فائنل پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا

دبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017) پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا اور ان کے کراچی ٹیم میٹ مہیلا جے وردھنے تین مارچ 2009ئ کی صبح اس بس پر سوار تھے جسے لبرٹی گول چکر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاتھاکمار سنگار کا را نے اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا ہے.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی39 سالہ سنگاکارا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈر پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا.
سنگارا کارا کا مزید کہناتھا کہ میچز گزرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کرنا شروع کردیں گے گزشتہ دنوں میں ہماری پی سی بی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں بہترین رہی ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top