میچ فکسنگ کی خبر پڑھ کر دھچکا لگا اور شدید افسوس بھی ہوا ،قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ

لندن (قدرت روزنامہ11فروری2017) پاکستان سپر لیگ میں بہت سے کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آئے ہوئے ہیں اسی وجہ سے شرجیل خان اور خالد لطیف کے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کیے جاچکے ہیں . یہ بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ شرجیل خان کی بکی سے ملاقات ناصر جمشید کے کہنے پر ہوئی .

یہ خبریں سامنے آنے پر کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور جس چینل نے یہ خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمارہ افضل کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کی خبر پڑھ کر دھچکا لگا اور شدید افسوس بھی ہوا ، جو بھی پلیئرز کے نام لے کر الزامات لگا رہا ہے انہیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ یہ کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے کتنی تکلیف کی بات ہے.
انہوں نے کہا کہ ناصر تو پاکستان سپر لیگ کھیل ہی نہیں رہا کیونکہ وہ برطانیہ میں ہے جہاں وہ نہ صرف کلب کیلئے ٹریننگ کر رہا ہے بلکہ جنوری سے کوچنگ کورس بھی کر رہا ہے . میچ فکسنگ کی باتیں تو ایک طرف ناصر نے کسی بھی کھلاڑی سے رابطہ تک نہیں کیا. ان پر میچ فکسنگ کے الزام کی خبرنے ہمیں بہت ہی خوفزدہ کردیا ہے. جس چینل نے ان پر میچ فکسنگ کی جھوٹی اور من گھڑت خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی.
n4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top