پاکستان سپرلیگ،لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کے چوتھے مقابلے میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی . تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ڈوین سمتھ اورسیم بلنگز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،سمتھ31اور بلنگز 37رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ہیڈن بھی9رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے.
واٹسن محض7رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ آصف علی کو ایک رن پر نارائن نے اپنا شکار بنایا . کپتان مصباح الحق نے 36گیندوں پر 61رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد کااسکوار 158رنز تک پہنچادیا. لاہور کے لئے ایلیٹ نے4نارائن اور تنویر نے ایک ،ایک وکٹ لی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top