پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ11فروری2017) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف ہواہے اور اس سلسلے میں دبئی میں ڈانس کلب چلانے والے بھارتیوں کی مدد بھی لی گئی ، ان حسیناﺅں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹھہرایاگیاتاکہ موقع ملتے ہی کھلاڑیوں سے رابطہ بڑھایاجاسکے.

ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حسیناﺅں کو ٹاسک دیاگیاہے کہ کھلاڑیوں سے کرکٹ فین بن کر ملیں اور سیلفیاں بنانے کے بہانے اُنہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کریں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانے کی بھی کوشش کریں جن سے سکینڈل کا عنصر نکلے.

یہ بھی معلوم ہواکہ پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے معروف بکیے بھی امارات پہنچ چکے ہیں .یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشکوک افراد ہوٹل کی لابی میں خالد لطیف سے سیلفی بنانے کے بہانے ملے تھے جس دوران اُنہوں نے شرجیل خان کو بھی بلالیا. ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی حکام کو پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی ناممکن بنانے کی اپنی سازش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top