شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

7

لاہور(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کرپشن سکینڈل سے متعلق نئے نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہے جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف ایک شخص کے ساتھ بیٹھے ہیں جسے مبینہ طور پر بکی یوسف بتایا جا رہا ہے.

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تصویر میں موجود شخص یوسف بکی ہے جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو 2 گیندیں روکنے پر 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی.
رپورٹ کے مطابق بکی یوسف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سیکیورٹی انچارج نے رنگے ہاتھوں پکڑا.
 اس تصویر میں موجود دوسرے پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف نے پی سی بی کو بتایا کہ مشتبہ شخص پاکستانی تھا جس پر ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس شخص کے بارے میں اطلاع کیوں نہیں دی؟
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top