پی ایس ایل ،بکیز نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کےلئے 20لاکھ دئیے

 دبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی شرجیل خان کو بکیز کی جانب سے دو گیندیں روکنے کے لیے 20لاکھ روپے دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے .
نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ایک دن پہلے شرجیل خان کی بکیز سے ہوٹل کی لابی اور گرائونڈ میں قریب فاسٹ فوڈ کے ریسٹیورنٹ میں ملاقات ہوئی جہاں بکی نے شرجیل خان کو دو گیندیں روکنے کیلئے 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی.
دوسری جانب پی سی بی انتظامیہ کو خالد لطیف کے موبائل پر ناصر جمشید کے میسج بھی ملے ہیں جس کے مطابق ناصر جمشید نے خالد لطیف کو واٹس ایپ پر میس چکرکے بکی یوسف سے ملاقات کرنے کی درخواست کی اور اس بکی نے 8 فروری کو خالد لطیف سے فون پر بھی ملاقات کی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top