خالد لطیف سے بکی یوسف کا رابطہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید نے کرایا:نیا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے واپس بھجوائے گئے کھلاڑی خالد لطیف سے بکی کا رابطہ ناصر جمشید نے کروایا.

 نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید جو کہ پی ایس ایل نہیں کھیل رہے ہیں نے خالد لطیف کو8 جنوری پر واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور پیغام بھیجا کہ ”میرا جاننے والا تمہارا فین ہے اس سے مل لو“،جواب میں خالد لطیف نے کہا کہ کیوں ملوں؟ناصر جمشید نے دوبارہ پیغام بھیجا کہ وہ تم سے ملک کر کھانا کھانا چاہتا ہے جس پر خالد لطیف نے کہا کہ” اوکے“.
 نجی ٹی وی نے مزید انکشاف کیا کہ جب خالد لطیف یوسف نامی بکی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے اور شیخ زائد روڈ پر گاڑی چل پڑی.گاڑی میں بکی یوسف جس کی عمر32 سے 33 سال کے درمیان تھی نے کہا کہ کچھ پیسے لے لو اور تمہیں برا کھیلنا ہے.خالد لطیف نے ملاقات کے دوران بکی کی پیشکش کو ٹھکرا دیاجس پر بکی نے خالد کو بیٹ کی گرپ تحفے میں دی اور خالد لطیف بیٹ کی گرپ لیکر ہوٹل چلے گئے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top