پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے پہلے دو میچوں کے دوران ہی ریکارڈ قائم کر لیا

دبئی(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے پہلے دو میچوں کے دوران ہی ریکارڈ قائم کر لیا مگر یہ ریکارڈ کیچز یا وکٹوں کا نہیں بلکہ 2میچوں میں مسلسل صفر پر آﺅٹ ہونے کا ہے .

 نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل میں کچھ بلے باز اپنی بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کرکٹ کو تفریح فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ناقدین کو بھی کرارا جواب دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود پشاور زلمی کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں .
وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ابھی تک ایک سکور بھی نہیں بنا سکے .
 پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل محمد حفیظ اسلام آباد کیخلاف ابتدائی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اورپھر کراچی کنگز کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی کوئی سکور نہ کر سکے .
 محمد حفیظ کے علاوہ افتخار احمد بھی اپنے پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ میں بھی دو کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹمل ملز اور لاہور قلندرز کے عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے. پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کے شاہ زیب حسن اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top