پاکستان سپر لیگ کا بخار پاکستان اور مڈل ایسٹ کے علاوہ اب بھارت پہنچ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ11فروری2017)پاکستان سپر لیگ کا بخار پاکستان اور مڈل ایسٹ کے علاوہ اب بھارت پہنچ گیا ہے اور بھارت کی کرکٹ اور فلمی دنیا کی نامور شخصیات نے بھی پی ایس یل کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کرڈالی.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے کپور نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنجے کپورنے شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو اپنی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری ٹیم ہے اور اس کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. میرا تعلق بھی پشاور سے ہے.دوسری جانب بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے بھی اپنے دوست پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور پی ایس ایل میں ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top