پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی (قدرت روزنامہ10فروری2017)پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو7وکٹوں سے شکست دیدی ہے ،زلمی نے کراچی کنگز کی جاب سے دیا گیا 119رنز کا ہدف3وکٹوں کے نقصا ن پر انتہائی آسانی کے ساتھ عبور کر لیا جس میں مورگن نے 80رنز کی انتہائی شاندارناقابل شکست اننگز کھیلی اور سرفہرست رہے ،ملان 22رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے . تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور ڈیوڈ میلان نے وکٹ پر اتر کرکھیل کا آغاز کیا لیکن پروفیسر اپنے سینئر ہونے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ،تیسرے نمبر پر آنے والے کامران اکمل بھی محمد حفیظ کی طرح کچھ نہ کر سکے اور بغیر کوئی سکور بنائے سہیل خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے .

ڈیوڈ ملان بھی 22 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے.کراچی کنگز کی جانب سے عامر ،سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی . کراچی کنگزنے مقرررہ 20اورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے جس میں شعیب ملک 44رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، بوپارہ 33رنز کے ساتھ دوسرے اور پولارڈ 23کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا .اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کراچی کنگز بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں آئی تو پشاور زلمی نے کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی دیادو رنز پر دو کھلاڑی پولین پہنچا دیئے .کراچی کنگز کی جانب سے شاہ زیب حسن اور کرس گیل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن پشاور زلمی کے باولر محمد حفیظ نے شاہ زیب حسین کو صفر پر ہی پولین کی راہ دکھا دی .تیسر ے نمبر پر آنے والے بابر اعظم کو حسن علی نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 1رن پر پولین پہنچا دیا . کرس گیل کا بلا بھی نہ چلا اور صرف 2رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سنگا کارا بھی 5سکور بنا کر پولین لوٹ گئے .پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی ،جارڈن اور محمد آصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top