شوکت خانم کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے 20 مریض بچوں نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کو سٹیڈیم کے مخصوص کیبن میں بیٹھ کر دیکھا

لاہور (قدرت روزنامہ10فروری2017)شوکت خانم کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے 20 مریض بچے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے جہاں انہوں نے اس تقریب کو سٹیڈیم کے مخصوص کیبن میں بیٹھ کر دیکھا .

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی کی مینیجمنٹ نے اس سال شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کو بطور چیئریٹی منتخب کیا ہے اور اس سلسلہ میں ہسپتال کے 20 مریض بچوں کو پی ایس ایل 2017 کی افتتاحی تقریب اور میچز میں شرکت کے لیے دبئی لے جایا گیا ہے .

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ یہ بچے پشاور زلمی کے تمام میچز بھی دیکھیں گے اور ساتھ ہی دبئی کے گلوبل سٹی کا دورہ بھی کریں گے . یہ دورہ یقیناً ان بچوں کے لیے زندگی کا ایک ناقابل فاموش تجربہ ثابت ہو گا اور یہ سب کچھ صرف عمران خان اور انکے رفقاء کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top