کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8رنز سے شکست دیدی

دبئی (قدرت روزنامہ10فروری2017)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8رنز سے شکست دیدی ہے . تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 137رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں جیسن روئے 27رنز کے ساتھ ٹاپ سکور ر رہے ،گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن 26,26رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے .

لاہور قلندر کو 10گیندوں پر 10رنز درکار تھے اور ایک وکٹ باقی تھی لیکن لاہور قلندرز کی قسمت میں جیت نہ لکھی تھی . اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقرررہ 20اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے جس میں ریلی روسو 60رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اسد شفیق 29رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے . اسد شفیق اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغا ز کیا لیکن احمد شہزاد صرف پانچ رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پرکیچ آوٹ ہو گئے ،تیسر ے نمبر پر آنے والے کیون پیٹرسن بھی صرف تین سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور محمد عرفان کی گیند پر بولڈ ہو گئے .اوپننگ پر آئے اسد شفیق 29رنز بنا کر پولین لو ٹ گئے .محمد نواز بھی صرف ایک ہی سکور بنانے میں کامیاب ہوئے .اس سے قبل برینڈن میکالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہترین پرفارمنس کیلئے بھرپور تیار کی ہے اور اور وہ شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top