شاہد خان آفریدی پی ایس ایل سے ایک روز قبل سنوکر کھیلتے ’پکڑے‘ گئے

n3

دبئی (قدرت روزنامہ10فروری2017)سٹال آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے میچ سے صرف ایک دن پہلے کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے؟ اس سے متعلق حیرت انگیز تفصیلات اور تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ سے ایک روز قبل اپنے ایک دوست کے ساتھ سنوکر کا لطف اٹھا رہے تھے.
ان کے دوست عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام اور چند تصاویر جاری کی ہیں جس میں اس کا کہنا ہے کہ ”پتہ ہے پی ایس ایل سے ایک دن پہلے کیا ہوا؟ میرا بھائی شاہد آفریدی ہارنے سے نفرت کرتا ہے لیکن پھر کسی طرح جیت ہی گیا.“
عباس کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی ہاتھ میں سنوکر سٹک لئے مایوس انداز میں بیٹھے ہیں لیکن اس سے اگلی ہی تصویر میں وہ انتہائی خوش نظر آتے ہیں.
n4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top