کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ کافائنل لاہور میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ10فروری2017)پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا ہے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 39سالہ سنگاکارا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی موقع ہو گا کیونکہ کہ وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈ پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں،یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا.
سنگاکارا کا مزید کہنا تھا کہ میچز گزرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کرنا شروع کر دیں گے، گزشتہ دنوں میں ہماری پی سی بی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں بہترین رہی ہیں اور پاکستان سے بھی ہمیں سیکورٹی کے حوالے سے اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top