پہلے ہی میچ میں ایک زبردست ریکارڈ نے لیگ کو چار چاند لگا دئیے ہیں

دبئی(قدرت روزنامہ10فروری2017) پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ تقریب، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے لیکن پہلے ہی میچ میں ایک زبردست ریکارڈ نے لیگ کو چار چاند لگا دئیے ہیں.

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ہی میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت داری قائم ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے.
یہ ریکارڈ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 64 گیندوں پر 116 رنز بنا کر قائم کیا.
اگرچہ پشاور زلمی کے میچ کی پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا تاہم کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 116 رنز جوڑے جن میں 41 رنز ڈیوڈ میلان کے جبکہ 68 رنز کامران اکمل کے ہیں.
 پہلے ہی میچ میں ایسا ریکارڈ بن جانا اس بات کا عندیہ ہے کہ اس لیگ میں بہت سے ریکارڈ ٹوٹیں گے اور بہت سے نئے ریکارڈ بنیں گے اور شائقین کرکٹ کو بہترین اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top