پاکستان سپر لیگ ، دوسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں ”طیفے“ کی اینٹری نے سب کو حیران کردیا

دبئی(قدرت روزنامہ10فروری2017)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں ”طیفے“ کی اینٹری نے سب کو حیران کردیا . متحد ہ عرب امارات میں کھیلی جارہی پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جہاں ایک جانب کامران اکمل شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے وہیں گلوکار علی ظفر کے ”طیفے“ نے بھی اینٹری دے ڈالی.
یہ علی ظفر ی نئی ایکشن اور رومانٹنگ فلم کا نام تھا جو ان کے مطابق رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے تین سے چار ماہ مزید اس فلم کی شوٹنگ کریں گے جس کیلٔے وہ جم میں ورزش کررہے ہیں. علی کے مطابق اس فلم میں دیگر ایکشن فلموں جیسے چھتوں سے کودنے کے سین بھی شامل ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top