پاکستان سپر لیگ ،پشاور زلمی نے کینسر کے مریض بچوں سے کیا وعدہ پورا کردیا

دبئی(قدرت روزنامہ09فروری2017)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے کینسر کے مریض بچوں سے کیا وعدہ پورا کردیا . تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کینسر کے مریض 20بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے متحدہ عرب امارات لے جانے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد شوکت خانم میں زیر علاج 20بچے آج پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے ہیروز کو ان ایکشن دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں .
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج دبئی میں سج رہا ہے جس میں علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکین گلوکارشبگی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top