اس سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ایک سرپرائز رکھا گیا ہے : نجم سیٹھی

دبئی(قدرت روزنامہ08فروری2017)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس سال کے ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں ایک سرپرائز رکھا گیا ہے . دبئی میں سنگر شیگی، شہزاد رائے اور علی ظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال پی ایس ایل پہلے سے زیادہ کامیاب ہوگی،وہ افتتاحی تقریب کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتائیں گے تاہم اتنا ضرور کہیں گے کہ اس میں ایک سرپرائز رکھا گیا ہے .
پاکستان سپر لیگ کے سفیر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کو پرپل کیپ اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین کیپ دیں گے. غیر ملکی کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے بارے میں پرجوش ہیں، امید ہے پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے. گلوکار واداکار علی ظفر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل نے مجھے کچھ کرنے کا موقع دیا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top