پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مجموعی سکور بنانے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس، سب سے کم کراچی کنگز نے بنایا

لاہور (قدرت روزنامہ07فروری2017) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں صرف 2 دن باقی ہیں اور اس کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے. رنگا رنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے.
چوکوں اور چھکوں کی برسات کے دوران کئی ریکارڈز ٹوٹیں گے اور کئی نئے ریکارڈز بنیں گے لیکن اس وقت پی ایس ایل میں کون سا ریکارڈ کس ٹیم اور کھلاڑی کے پاس ہے؟ آئیے آپ کو وہ تمام معلومات دیتے ہیں جو آپ کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ضرور معلوم ہونی چاہئیں. پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ مجموعہ بنانے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے جس نے لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے تھے. سب سے زیادہ مجموعی سکور بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بالترتیب 201 اور 194 رنز بنائے. چوتھا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا اعلان پشاور زلمی کے پاس ہے جس نے کراچی کنگز کے خلاف 182 رنز بنائے تھے جبکہ پانچویں نمبر پر کراچی کنگز ہے جس نے پشاور زلمی کے خلاف 179 رنز بنائے تھے. اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ... اسی طرح ٹورنامنٹ میں سب سے کم مجموعی سکور کراچی کنگز کا 111 رنز ہے جو اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بنایا تھا. اس فہرست میں دوسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کا آتا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف 115 رنز بنا سکی تھی جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کی ٹیم آتی ہے جس نے 117 رنز بنائے تھے. چوتھا سب سے کم مجموعی سکور بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہے جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 117 رنز بنائے تھے جبکہ پانچویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آتی ہے جس نے 118 رنز بنائے تھے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top