پشاورزلمی کے تمام کھلاڑی لاہور آنے کوتیار ہیں: جاوید آفریدی

pic04

دبئی(قدرت روزنامہ07فروری2017)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہیں.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے .
یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جلد پاکستان اور بالخصوص پشاور آئوں گا. پی ایس ایل کا آغاز9فروری کو دبئی میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوگا اور فائنل 7مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top