میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار، پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق پوزیشن تبدیل کرتی ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیارہیں جبکہ پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے. جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستا ن“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کا ثبوت دیا جائے گااور عدالت کے تمام سوالات کے جواب بھی دیں گے.

پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا ہے جے آئی ٹی کا لیول کیا ہوگا؟. انہوں نے کہا کہ بحیثیت ن لیگی کارکن میرے لیے نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا ہے اور عام آدمی بھی ان کی ذات پر اعتماد کرتاہے جبکہ میاں نواز شریف کے ورثے میں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہے ہیں.ہم معاشی ترقی کا سفر طے کررہے ہیں، جس میں مشکلات ضرور ہے لیکن ہم 2018کے آنے والے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوں گے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top