راحیل شریف کے بعد پانچ ہزار پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب روانگی کا عمل شروع :نجی ٹی وی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں تاہم ان کی روانگی کے بعد پاکستانی فوجیوں کی روانگی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے . نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے پاکستان کے پانچ ہزا ر فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی شروع کر دی گئی ہے .

راحیل شریف 39مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کی کمان سنبھالیں گے .اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کہ راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کی سربراہی سے پاکستان کو فائدہ ہو گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top