جے آئی ٹی میں کون کون سے سوال اٹھائے ہیں؟ لیگیوں کو دن میں تارے دکھا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21اپریل2017) پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں. عدالت عظمیٰ کی جانب سے جن سوالات کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے، ان کے جواب حاصل کرنا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی ذمہ داری ہو گی.

سپریم کورٹ کے سوالات پہلا سوال: گلف سٹیل ملز کا قیام کیسے عمل میں آیا؟ دوسرا سوال: گلف سٹیل ملز کے واجبات کا کیا بنا؟ تیسرا سوال: گلف سٹیل ملز کا پیسہ جدہ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟ چوتھا سوال: کیا وجوہات تھیں کہ گلف سٹیل ملز کو بیچنا پڑا؟ پانچواں سوال: کیا 90ء کی دہائی میں نوعمر حسن اور حسین نواز کے پاس فلیٹ خریدنے کے وسائل تھے؟ چھٹا سوال: کیا قطری خط افسانہ ہے یا حقیقت؟ ساتواں سوال: نیلسن اور نیسکول کا حقیقی مالک کون ہے؟ آٹھواں سوال: آف شور کمپنیوں کے بیئرر سرٹیفکیٹ فلیٹس میں کیسے بدلے؟ نواں سوال: حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ جبکہ رقم کے بہاؤ کی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہے. دسواں سوال: ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی؟ گیارہواں سوال: حسین نواز نے والد کو کروڑوں روپے تحفے میں کیسے دیئے؟ اور تحائف دینے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا؟ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کے جوابات کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top