راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کیلئے این او سی جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا. وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا. دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ کر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top