”عمران خان بلے کیساتھ گیند روکنے کی کوشش کرتے رہے اور وزیر اعظم نے گول کردیا “،پاناما فیصلے کے بعد مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز جہاں پاناما کیس کے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کررہی ہیں وہی وہ نوازشریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں .اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاناما کیس کے لئے سپریم کورٹ میں شواہد اور ثبوت پیش کرنے پر عمران خا ن کو ایک بار پھر اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”عمران خان بلے کیساتھ گیند روکنے کی کوشش کرتے رہے اور وزیرا عظم نے گول کر دیا “.

ایک خاکہ بھی شیئر کیا ہے جو انہی الفاظ کی ترجمانی کر رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کھلاڑی بیٹ تھامے اور پیڈ باندھے گول پوسٹ کے سامنے کھڑا ہے جبکہ دوسری جانب موجود کھلاڑی ہاکی کی مدد سے گیند کو نیٹ میں پھینک دیتا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top