نیب نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے جواب میں پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تجویز دی تھی ، ذرائع

سلام آباد(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017)قومی احتساب بیورو کی جانب سے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران اپنے جواب میں معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی . ذرائع کے مطابق پانامہ پیپرز دستاویزات کے مقدمے میں جب عدالت کی جانب سے قومی احتساب بیورو سے جواب مانگا تھا جس پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا تھا جس میں نیب کی جانب سے کیس کی تحقیقات کرانے کیلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی تھی .

ذرائع کے مطابق یہ تجویز سی ایم اے نمبر7127،2016کے تحت پیش کی گئی تھی جبکہ اب سپریم کورٹ کی جانب سے مجوزہ جے آئی ٹی میں نیب کا نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top