’’وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 14سال جیل ہو سکتی ہے‘‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ21-اپریل-2017) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی بات نہیں کی تھی اب جو تفتیش ہو گی اس کے نتیجے میں وزیراعظم اور ان کے بچے جیل جا سکتے ہیں اور انھیں 14 سال کے قریب جیل ہو سکتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر وزیراعظم اور ان کے بچے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو وہاں گریڈ 18، 19 اور 20 کے افسران ہوں گے اور وہ فیصلہ کریں گے کہ کیا وزیر اعظم کو واپس گھر بھیجا جائے یا انہیں گرفتار کیا جائے.حیرت کی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی سبکی کو کس طرح سے کامیابی قرار دے رہی ہے، شاید مسلم لیگ ن والوں نے فیصلہ نہیں پڑھا اس لیے مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں، امید ہے کل اردو اخبار میں فیصلہ چھپے گا تو انہیں پھر شرمندگی ہو گی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top