عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کو تیار ہیں ،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کو تیار ہیں ، میڈیا سےگفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھرنا سیاست کرنے والوں کا جنازہ نکل گیا ہے . انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، عمران خان کی سیاسی تربیت پوری نہیں ہوئی اگر انہیں کسی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو میں ان کی سیاسی تربیت کرنے کو تیار ہوں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top