عمران خان کی ایک سال مسلسل بائولنگ کے باوجود وزیراعظم ناٹ آئوٹ رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)عمران خان کی ایک سال مسلسل بائولنگ کے باوجود وزیراعظم نوازشریف ناٹ آئوٹ رہے،ملک بھر میں لیکی کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کیں.سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کا فیصلہ آنے پر ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،حیدرآباد،سیالکوٹ،لاہور،بہاولپور،چکوال،گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے فیصلے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی،مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top