جے آئی ٹی بنانا نوازشریف کورا ہ فراردینے کے مترادف ہے،اعتزازاحسن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ20اپریل2017)پیپلزپارٹی کے سنیئررہنماء سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ جے آئی ٹی بنانا نوازشریف کورا ہ فراردینے کے مترادف ہے،دوسینئرججزنے کہا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے،یہی سپریم کورٹ کافیصلہ ہے.انہوں نے پاناما کیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے ہمیشہ شریف برادران پرنرم ہاتھ رکھا.

جے آئی ٹی بنانے سے کچھ نہیں ہوگا.جے آئی ٹی بنانا نوازشریف کورا ہ فراردینے کے مترادف ہے.آج تک اصغرخان فیصلے پرعملدرآمدنہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دوسینئرججزنے کہا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے. جبکہ دیگرتین ججزنے ان کی رائے کی تردیدنہیں کی لہذادوججزکی رائے ہی سپریم کورٹ کافیصلہ ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top