وزیراعظم نے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو عافیہ صدیقی کیلئے خط لکھا تھا:سرتاج عزیز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ20اپریل2017)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو عافیہ صدیقی کیلئے خط لکھا تھا. تفصیلات کے مطابق سینٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سوال کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کیا سرکاری کوشش ہوئی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر ابھی تک کچھ نہیں ہوا،وزیراعظم کی طرف سے سابق امریک صدر اوبامہ کو عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل پر خط لکھا گیا تھا.

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ مسلسل کوشش ہے کہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو،یورپ اور لاطینی ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہد ہ اور یورپ،لاطینی ممالک جیسے معاہدے پر امریکہ راضی نہیں ہوا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top