اگر دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیراعظم رہے تو پھر عمران خان عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے کا سرٹیفکیٹ لے کر نکلیں گے ،طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ20اپریل2017)پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کی ہرز ہ سرائی کی .سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے جب طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آج دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیر اعظم رہے تو .

..،ابھی طلال چوہدری کا جملہ مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ دانیا ل عزیز نے فوری طور پر کہا کہ ”فیر عمران خان دا واجا وج گیا جے “،یہ بات کہہ کر دانیا ل عزیز نے بلند آواز نے قہقہ بھی لگا یا تاہم حاضرین اس بات سے لطف اندوز نہ ہوئے .اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیراعظم رہے تو پھر عمران خان عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے کا سرٹیفکیٹ لے کر نکلیں گے .انہوں نے کہا کہ جو دوائی عمران خان رات کو استعمال کرتے ہیں ،آج عمران خان کو اپنے پاس دوائی رکھنی ہو گی تاکہ وہ ڈبل ڈوز لے کر لوگوں سے منہ چھپاتے پھریں کیونکہ فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top