اسلام آباد کی 3یونیورسٹیوں میں ”داعش“ نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ19اپریل2017) پنجاب میں جاری آپریشن کی گونج اسلام آباد میں سنائی دینے لگی. وفاقی دارالحکومت میں داعش کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے حساس اداروں نے نورین لغاری کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں مبینہ طور پر نیٹ ورک سے رابطوں کی اطلاعات پر یاک لڑکی کی تلاشی کے ساتھ ساتھ اس کے غیر ملکی شوہر کی اسلام آباد میں حرکات و سکنات بھی نوٹ کانا شروع کر دی ہیں.

باوثوق ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹاپ رینکنگ میں موجود اسلام آباد کی تین اہم یونیورسٹیوں میں داعش کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، غیر ملکی طلبہ یونیورسٹیوں میں بڑی تعداد میں موجود ہیں اور رہائشی علاقوں میں بنائے گئے ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں. مبینہ طور پر داعش کے نیٹ ورک سے منسلک لڑکی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا سروادہ نامی یوگنڈا کا رہائشی انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں گزشتہ 13 سال سے زیر تعلیم ہے. ویزہ ختم ہونے کے خوف سے اس نے گزشتہ سال ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی. ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ موصوف نائیجرین سفارت کار کے گھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top