پاکستان تیزی سے ترقی کرتے اور توانائی سے مالامال وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان سے تیل اور گیس کی خریداری کے علاوہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ17فروری2017) سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کے بے روز گار ہونے کے بعد پاکستان تیزی سے ترقی کرتے اور توانائی سے مالامال وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان سے تیل اور گیس کی خریداری کے علاوہ افرادی قوت کی برآمد کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے جس کے تحت ہزاروں پاکستانیوں کو وہاں نوکریاں دی جائیںگی.

 آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کی یکم مارچ کو شیڈول میٹنگ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے. نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ای سی ای کے ممبر ممالک کے اعلیٰ حکام اور وزراء26 سے 28 فروری تک مختلف مسائل پر غور و فکر کریں گے. آذربائیجان کے حکام اور وزراءبھی ان ملاقاتوں میں شریک ہوں گے جہاں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان افرادی قوت کی برآمد کیلئے معاہدہ متوقع ہے. ذرائع کے مطابق اس موقع پر گیس اور تیل کی تجارت اور پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق بھی ایک معاہدہ کیا جائے گا. واضح رہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک جیسا کہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور سعودی عرب پاکستان کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تیل اور گیس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں. متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ترسیلات زر کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہیں کیونکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ان ممالک میں کام کر رہی ہے. خام تیل کی قیمت میں انتہائی زیادہ کمی کے باعث سعودی عرب مالی مشکلات سے دوچار ہے جس کے باعث وہاں مقیم پاکستانی بھی سخت پریشان ہیں کیونکہ بہت سے سعودی کمپنیاں بند ہو چکی ہیں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں، ان ملازمین میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے. اب، پاکستان وسطی ایشیائی لیبر مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش میں ہے اور اس علاقے میں آرذربائیجان وہ پہلا ملک ہے جو پاکستان سے افرادی قوت منگوائے گا. ان معاملات سے باخبر حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کا معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
آذربائیجان کی وزارت محنت اور سماجی تحفظ کی جانب سے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈویژن کو افرادی قوت،روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدہ کا مسودہ بھی ملا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی اور اقتصادی امور سے متعلق ڈویژن نے اس مسودے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ قانون و انصاف کے ڈویژن نے بھی اس کا جائزہ لے لیا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top